• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثاتی طور پر 286 مرتبہ تنخواہ ادا، ملازم استعفیٰ دے کر غائب ہوگیا

جنوبی امریکا کے ملک چلی میں ایک شخص کو گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے حادثاتی طور پر 286 مرتبہ تنخواہ ادا کردی گئی، جو موقع سے فائدہ اٹھاکر اضافی تنخواہ واپس کرنے کا وعدہ کرکے استعفیٰ دے کر غائب ہوگیا۔

چلی کے سب سے بڑے کولڈ کٹس کنسورشیو انڈسٹریل ڈی الیمینٹوز (سی آئی اے ایل) کے ہیومن ریسورسز ڈپارٹمنٹ کا کوئی ملازم جو اس کا ذمہ دار ہے اب اس معاملے پر پریشانی کا شکار ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ حادثاتی طور پر اس شخص کو گزشتہ ماہ تنخواہ کی مد میں ایک لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی رقم چلی کی کرنسی ’پیسو‘ کی شکل میں ادا کی گئی جبکہ اس کی تنخواہ 542 امریکی ڈالر کے مساوی تھی۔

مذکورہ بالا خطیر رقم اس کی تنخواہ سے 286 گنا زیادہ ہے اور اب یہ رقم مذکورہ بالا شخص واپس نہیں کرنا چاہتا اور نوکری چھوڑ کر غائب ہوگیا ہے جبکہ اس کا کوئی سراغ بھی نہیں مل رہا۔

لہٰذا اب کمپنی کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ وہ قانونی چارہ جوئی کرکے رقم کی واپسی کو یقینی بنائے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید