• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواری کے پیچھے نہ بھاگیں پیپلز بس سروس سے جائیں، فیصل قریشی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز بس سروس کے آغاز پر پاکستانی اداکار فیصل قریشی کا پیغام بھی سامنے آگیا۔ٹوئٹر پر پی پی رہنما شرجیل میمن نے فیصل قریشی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں پیپلز بس سروس سے متعلق عوام کے نام پیغام دیتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ’ آج سے پیپلز بس سروس شروع ہوگئی ہے ، خواری کے پیچھے نہ بھاگیں پیپلز بس سروس سے جائیں ‘۔کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی بس سروس کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس کا افتتاح چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے مطابق پہلے مرحلے میں ماڈل کالونی سے براستہ، شارع فیصل، میٹروپول، آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور تک بسیں چلائی جائیں گی۔

دل لگی سے مزید