• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی آنجہانی والد ’کے کے‘ کی ٹیم کیخلاف نفرت انگیز الفاظ استعمال نہ کرنے کی اپیل

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار جو کولکتہ میں لائیو میوزک کنسرٹ کے دوران انتقال کر گئے۔ کرشنا کمار کانتھ (عرف کے) کی بیٹی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے مرحوم والد کی میوزیکل ٹیم کے خلاف نفرت انگیز الفاظ استعمال نہ کریں۔اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر، کے کے کی بیٹی تمارا نے والد اور ان کی ٹیم کے ارکان کی پرانی تصاویر کے ساتھ ایک طویل نوٹ شیئر کیا۔اس نوٹ میں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے والد کی اعتماد اور محبت کرنے والی ٹیم کے بارے میں برا بھلا کہنے کے بجائے انہیں بھی ہماری طرح محبت اور تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم اس تصویر میں موجود تمام خوبصورت لوگوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے والد کے ساتھ سفر کیا اور ان کے شوز میں شرکت کی۔ آنجہانی کے کے کی بیٹی نے کہا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ہتیش بھٹ اور شبھم بھٹ کے خلاف کئی نفرت انگیز میل جاری کیے گئے ہیں۔اداس تمارا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا نہ کریں، وہ کیا سوچیں گے اگر ان کے والد نے یہ پیغامات دیکھے تو وہ انہیں اپنا دوسرا خاندان کہتے تھے۔

دل لگی سے مزید