• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ٹاپ گن میورک‘‘، ٹام کروز کی 1 ارب ڈالرز کا سنگ میل عبور کرنیوالی پہلی فلم

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ فلم ’’ٹاپ گن میورک‘‘ دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز کمانے میں کامیاب ہوگئی ۔اس طرح یہ ٹام کروز کی پہلی فلم بن گئی ، جو ایک ارب ڈالرز کے سنگ میل کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور مجموعی طور پر ایک ارب ڈالرز کلب کی50ویں فلم ہے۔ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کے کیرئیر کو 4 دہائیوں سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے مگر پہلی بار ان کی کسی فلم نے ایک ارب ڈالرز کے جادوئی ہندسے کو عبور کیا ہے۔27مئی کو ریلیز ہونے والی فلم نے شمالی امریکا میں 52کروڑ 17 لاکھ ڈالرز کمائے جبکہ دیگر ممالک میں 48کروڑ 47 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔کورونا وائرس کی وبا کے بعد سے یہ دوسری فلم ہے جو یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی، اس سے پہلے اسپائیڈر مین نو وے ہوم لگ بھگ 2 سال بعد ایک ارب ڈالرز کمانے والی پہلی فلم بنی تھی۔ٹاپ گن میورک 1986میں ریلیز ہونے والی فلم ٹاپ گن کا سیکوئل ہے جو ٹام کروز کے کیرئیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوئی تھی۔اس نئی فلم میں بھی لڑاکا طیاروں کے سانسیں روک دینے والے اسٹنٹس دکھائے گئے ہیں۔اس سے قبل ٹام کروز کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم 2018 کی مشن امپاسبل فال آؤٹ تھی جس نے 79 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کمائے تھے۔

دل لگی سے مزید