• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے والد کی درخواست دائر

سیشن جج شرقی کراچی کی عدالت میں زیر سماعت دعا زہرا کے مبینہ اغوا کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے دعا زہرا کے والد نے درخواست دائر کردی۔

مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے سیشن عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ تفتیشی افسر کا رویہ جانبدارانہ نظر آتا ہے۔

مدعی مقدمہ مہدی کاظمی اور اہل خانہ کو موجودہ تفتیشی افسر پر اعتماد نہیں، اہلخانہ کو شبہ ہے کہ تفتیشی افسر عمر کے تعین کے لیے دعا زہرا کو پیش نہ کرے۔

عدالت تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے اور کسی قابل افسر کو مقرر کرنے کے احکامات جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید