• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک اور کینیڈا میں جزیرے کے تنازع پر صلح ہوگئی

کوپن ہیگن (نیوز ڈیسک) ڈنمارک اور کینیڈا کے درمیان جزیرے کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان صلح ہوگئی ۔ دونوں ممالک کے درمیان قطب شمالی کے خطے میں چھوٹے سے جزیرے کے تصفیے کے بعد ڈنمارک کی سرحد کینیڈا سے جا ملی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متنازع جزیرے کی کی بظاہر کوئی اقتصادی یا اسٹریٹیجک اہمیت نہیں تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک نیٹو کے رکن ہیں، جب کہ ڈنمارک یورپی یونین کا رکن ہے ۔ اس فیصلے کے بعد یورپی یونین کی سرحدیں بھی کینیڈا سے مل گئی ہیں۔
یورپ سے سے مزید