• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانیوالی فلموں میں ’’ہسل‘‘ سرفہرست

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ویڈیو سٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پچھلے دو ہفتوں سے فلم ’ہسل‘سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں شامل ہے اور اسے رواں سال کی سب سے بڑی فلم کہا جا رہا ہے۔فلم ’ہسل‘ کو نیٹ فلکس پر پچھلے ہفتے 5 کروڑ 71لاکھ 90 ہزار سے زائد گھنٹے دیکھا جاچکا ہے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے فلم ’سپائڈرہیڈ‘ کا جس میں مرکزی کردار ادا کیا ہے مائلز ٹیلر، کرس ہیمسورتھ اور ایشلے لارنس نے،یہ سائنس اینڈ فکشن فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر تین کروڑ 50 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔کارٹون فلم ’چکن ہیر اینڈ دا ہیمسٹر آف ڈارکنیس‘ کا نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلموں میں تیسرا نمبر ہے،اس اینیمیٹڈ فلم کو صرف پچھلے ہفتے نیٹ فلکس ہر دو کروڑ 30لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھا گیا ہے۔ امریکی گلوکارہ جینیفر لوپیز پر بننے والی ڈاکیومنٹری ’ہاف ٹائم‘ بھی نیٹ فلکس صارفین کی پسندیدہ فلموں سے ایک ہے۔نیٹ فلکس کی اوریجنل فلم ’انٹرسیپٹر‘ کا اس فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ اس ایکشن فلم میں مرکزی کردار ایلسا پٹاکی اور لوک پریسی نے ادا کیے ہیں۔امریکہ پر فرضی روسی حملے کی تیاریوں پر بننے والی یہ فلم پچھلے ہفتے نیٹ فلکس پر 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد گھنٹے دیکھی گئی ہے۔

دل لگی سے مزید