• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت ختم ہونے کے دن آ گئے: اسد عمر

اسد عمر —فائل فوٹو
اسد عمر —فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ختم ہونے کے دن آگئے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی کوشش ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت کو بچایا جائے۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت ختم ہونے کے دن آ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن تک بات گئی تو بھی حمزہ کی حکومت نہیں رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید