• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک، پی ٹی اے کا ٹوئٹر سے رابطہ

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا معاملہ پی ٹی اے نے ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے اُٹھا دیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جانبدارانہ پالیسی پر نظرثانی کی جائے۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت میں سرکاری پاکستانی اکاؤنٹس کو بحال کیا جائے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ ٹوئٹر انفارمیشن کے دباؤ کی جانبدارانہ پالیسی پر نظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ریڈیو پاکستان اور 4 پاکستانی سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کردیے ہیں۔

بھارت نے جعلی خبروں کا بےبنیاد الزام لگا کر پاکستانی ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایران، ترکی، مصر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفارتخانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔

اس سے قبل اپریل میں بھارت نےغلط اطلاعات پھیلانے کے الزام پر 6 پاکستانی یوٹیوب چینلز بھی بند کردیے تھے۔

دفتر خارجہ کا اظہار تشویش

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت میں پاکستانی سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹس کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرکے بھارتی صارفین تک معلومات کی رسائی روکی گئی۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں رائے عامہ میں تنوع اور معلومات تک رسائی کا دائرہ محدود ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

قومی خبریں سے مزید