• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے کلبز کو بغیر اجازت غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اپنے ملحقہ یونٹس کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ بغیر اجازت غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کرنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔

پی ایچ ایف نے اپنے خط میں کہا کہ ’تمام ملحقہ یونٹس کو خبردار کیا جاتا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی نہ کریں، بعض ملحقہ یونٹس غیرملکی کوچز کی بغیر اجازت خدمات حاصل کر رہے ہیں۔‘

اس میں کہا گیا کہ ’بعض کلب خود کو اکیڈمیز کے طور پر پیش کر رہے ہیں، پی ایچ ایف کے آئین میں اکیڈمیز کی گنجائش نہیں ہے۔‘

خط میں یہ بھی کہا کہ ’اگر کوئی پی ایچ ایف سے الحاق چاہتا ہے تو اسے آئینی تقاضے پورے کرنے ہیں۔‘

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام ملحقہ یونٹس کو اس رحجان سے دور رہنے کی ہدایت بھی کردی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید