نظر آتی ہیں اِس خدشے سے ہلکان
چچی، تائی، ممانی اور خالہ
کہ مہنگائی برابر بڑھ رہی ہے
نہ اب یہ چھین لے منہ سے نوالہ
تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، جس فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست لے کر سپریم کورٹ گئی تھی، اب اسی فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔
بلوچستان میں بجلی کے نادہندگان اور بجلی چوروں سے کروڑوں روپے کی وصولی اور ہزاروں کنکشن منقطع کیے جانے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی۔
22 ستمبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 16 کروڑ 18 لاکھ ڈالر رہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کےبینڈ میں رہا۔
نگران وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو بھی تھکا ہوا وزیر ہوتا ہے، اسے آبادی کا وزیر بنا دیا جاتا ہے۔
امریکی فوج کے سینٹکام (سینٹرل کمانڈ) کی وسطی و جنوبی ایشیائی دفاعی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔
اتنا دور چھکا مارنے کا کچھ تو فائدہ ہونا چاہیے، باؤنڈری کے پاس یا دور مارنے سے صرف 6 رنز ہی ملتے ہیں، بھارتی کپتان
پولیس کے مطابق گرفتارملزمان خاتون کے رشتے دار ہیں، جنہوں نے قتل کا اعتراف کر لیا۔
ذرائع کے مطابق مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی بھی طویل مدتی معاہدہ نہیں کرے گی۔
مسافر بس میں 45 افراد سوار تھے، ملزمان نے موبائل فونز، نقدی اور کپڑوں سمیت نہ صرف قیمتی سامان لوٹا۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے الزام پر کہا کہ انھیں یقین ہے کہ امریکی وزیر خارجہ قتل کیس پر بھارت سے بات کریں گے۔
وکی نے کہا تھا کہ کترینہ کیف میری سب سے بڑی نقاد ہیں، یہ بالکل گولی کی طرح سیدھی تنقید کرتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے امام الحق نے "چائے اور ہم" کا کیپشن لکھا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
ہفتے کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔