• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ٹی ایس گلوکار کِم دنیا کے خوبصورت ترین مرد قرار

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر بی ٹی ایس گلوکار کِم اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے مشہورِ زمانہ پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے گلوکار کِم نے اداکار ریتک روشن اور رابرٹ پیٹنسن جیسے خوبرو اداکاروں کو شکست دے کر سائنسی طور پر دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔گلوکار کِم عرف وی کو 2022 کا سب سے خوبصورت سائنسی چہرہ قرار دے دیا گیا ہے۔کِم خوبصورتی کی سائنسی پیمائش کے حساب سے اس زمین پر سب سے پرکشش انسان ہیں، گلوکار کی خوبصورتی کا اندازہ قدیم یونانی حساب کے طریقہ کار، بیوٹی فائی کا گولڈن ریشیو استعمال کرتے ہوئے کیا گیا جسے تاریخی طور پر جسمانی کمال کی پیمائش کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 کے دس پُرکشش ترین چہروں کی فہرست میں کم کے بعد دوسرے نمبر پر پال رووڈ، تیسرے نمبر پر رابرٹ پیٹنسن جبکہ چوتھے نمبر پر بھارتی اداکار رتیک روشن کا نام شامل ہے۔


دل لگی سے مزید