• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 سالہ پاکستانی یوٹیوبر عبداللّٰہ خٹک کار حادثے میں جاں بحق

کراچی (این این آئی)عبداللہ خٹک نامی 21سالہ پاکستانی یوٹیوبر کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔آغا خان یونیورسٹی کے ایم بی بی ایس کے طالبعلم اور معروف یوٹیوبر عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک کار حادثے کے دوران جاں بحق ہوگئے۔عبداللہ خٹک کے انتقال کی تصدیق ان کی بہن اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی۔یوٹیوبر کی بہن آمنہ خٹک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی عبداللہ خٹک گزشتہ شب کراچی میں ایک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے اپنے بھائی کیلئے دعائوں کی اپیل کی۔

دل لگی سے مزید