• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کینتھ نولٹن نے کمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا
کینتھ نولٹن نے کمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا

کمپیوٹر گرافکس اور اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن (Kenneth Knowlton) 91 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔

1931 میں پیدا ہونے والے کینتھ نولٹن انجینئر، کمپیوٹر سائس دان اور آرٹسٹ تھے۔ انہوں نے کمپیوٹر گرافکس کی سائنس اور فن کو ترویج دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے پہلی بار 1963 میں کمپیوٹر اینیمیشن کے لیے استعمال ہونے والی زبان (BEFLIX) ایجاد کی، جس کی مدد سے تصاویر ، پورٹریٹ اور فلمیں کمپیوٹر پر تیار کرنے کا آغاز ہوا۔ انہوں نے پہلی اینیمیٹڈ فلم 1966 میں تیار کی تھی۔

اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن رواں سال 16 جون کو فلوریڈا میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے لواحقین میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید