• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانی ڈیپ نے ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کیوں ٹھکرا دی؟

جانی ڈیپ، فائل فوٹو
جانی ڈیپ، فائل فوٹو 

امریکی اداکار جانی ڈیپ نے مبینہ طور پر ڈزنی کی جانب سے کی گئی ملٹی ملین ڈالر کے معاہدے کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جانی ڈیپ کو ڈزنی کی جانب سے مشہور فرنچائز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے دوبارہ کاسٹ کرنے کی پیشکش کی گئی جوکہ اداکار نے ٹھکرادی ہے۔

رپورٹ میں جانی ڈیپ کے اس پیشکش کو ٹھکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جب ان کی سابقہ اہلیہ، ایمبر ہرڈ کی جانب سے ان پر گھریلو تشدد اور  بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے تو کمپنی نے کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار کے لیے جانی ڈیپ کو ہٹا کر ان کی جگہ کسی اور اداکار کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کرلیا تھا۔

اب جب کہ جانی ڈیپ، ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں تو ڈزنی کمپنی کی جانب سے اسی کردار کی پیشکش دوبارہ کی گئی لیکن اداکار نے اس ملٹی ملین ڈالر کی ڈیل کے بجائے اپنی عزت نفس کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ریاست ورجینیا کی جیوری نے جانی ڈیپ کی جانب سے ایمبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے کیس کا فیصلہ سنادیا جس کے مطابق جانی ڈیپ کو بدنام کرنے پر سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ 15 ملین ڈالر جرمانہ دیں گی جبکہ ایمبر ہرڈ پر غلط الزام لگانے پر جانی ڈیپ سابقہ اہلیہ کو 2 ملین ڈالر دیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید