• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ فیس بک
تصویر بشکریہ فیس بک

جنوبی افریقا کے جنگلات میں دو سروں والا انتہائی نایاب سانپ پایا گیا ہے۔

فیس بک پر، سانپوں کو بچانے والے نک ایونز نے دو سروں والے نایاب سانپ کی تصاویر شیئر کیں۔

کیپشن میں، نک ایونز نے بتایا کہ اُنہیں یہ نایاب سانپ، اُس وقت ملا کہ جب ایک شخص نے اُنہیں اپنے باغ میں سانپ کی موجودگی کا بتایا۔


ڈربن کے شمال میں واقع قصبے Ndwedwe میں رہنے والا شخص نہیں چاہتا تھا کہ کوئی بھی اس نایاب مخلوق کو نقصان پہنچائے لہٰذا اُس شخص نے اس سانپ کو بوتل میں ڈال کر نک ایونز کو دے دیا۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک عجیب منظر تھا، یہ ایک نابالغ سانپ ہے جس کی لمبائی تقریباََ ایک فُٹ ہے۔  


نک ایونز نے بتایا کہ یہ نایاب سانپ اب پیشہ ورانہ نگہداشت میں محفوظ ہے جبکہ وہ حیران تھے کہ یہ سانپ زندہ کیسے بچ گیا کیونکہ وہ عام طور پر زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہتے۔ 

دوسری جانب فیس بک پر تبصرہ کرنے والے صارفین کو یہ سن کر خوشی ہوئی کہ نایاب سانپ کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید