• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی فیصلے نے سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا: فواد چودھری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کےفیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی۔

اُنہوں نے کہا کہ عدالت نےجو حل دیا، اس سے بحران ختم نہیں ہوگا، عدالتی فیصلے میں کئی خامیاں ہیں، لیگل کمیٹی کی میٹنگ بُلالی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لیکر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عثمان بزدار عہدے پر بحال ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواستیں منظور کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید