• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی افواج کا بحیرہ اسود کے اسٹریٹجک اسنیک آئی لینڈ سے انخلا

روسی افواج نے بحیرہ اسود کے اہم اسٹریٹجک اسنیک آئی لینڈ سے انخلا کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روسی افواج نے جذبہ خیر سگالی کے تحت آئی لینڈ کو خالی کیا۔ یوکرینی صدارت اور روسی وزارت دفاع کی جانب سے خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روس یوکرین سے زرعی مصنوعات برآمد کرنے کی کوششوں میں رکاوٹ نہیں بن رہا۔

دوسری جانب یوکرینی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ اسنیک آئی لینڈ پر موجود روسی افواج کا تمام سامان تباہ کر دیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر حملے کے پہلے روز اسنیک آئی لینڈ پر قبضہ کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید