• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں حوثیوں نے ساحلی شہر المخا کا کنٹرول سنبھال لیا

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یمن میں حوثیوں نے ساحلی شہر المخا کا کنٹرول سنبھال لیا۔

یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق المخا کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حوثی اب اہم اسٹریٹیجک گزر گاہ باب المندب کے مزید قریب پہنچ گئے۔

دوسری جانب یمن کے وزیرِ دفاع طاہر العقیلی کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں یرغمال بنا لیا گیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق یمنی وزیرِ دفاع الصالح گورنریٹ کے دورے پر تھے جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع کے ایک محافظ کو قیدی بنا لیا گیا جبکہ وزیرِ دفاع کے محصور ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید