• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ٹائی ٹینک‘ کا آئندہ برس ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ ریلیز کرنے کا اعلان

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرۂ آفاق ہولی وڈ فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو 25 سال مکمل ہونے جا رہےہیں۔’ٹائی ٹینک‘ کی سلور جوبلی کے موقع پرفلم کی خصوصی تھیٹر ریلیز کا اعلان کیا گیا ہے۔’ٹائی ٹینک‘کو ریلیز ہوئے اگلے سال 25 برس مکمل ہوجائیں گے۔تاہم اس موقع پر فلم کی پروڈکشن ٹیم نے فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ فلم کا ’ری ماسٹرڈ ورژن‘ اگلے سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز کیاجائے گا۔اس فلم میں اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔یہ فلم ’ٹائی ٹینک‘ اصل میں19دسمبر1997کو ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس پر دنیا بھر میں2.2بلین ڈالر کا ریکارڈ بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی۔اس فلم نے 14اکیڈمی ایوارڈز میں سے 11ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

دل لگی سے مزید