• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی محبت کی موت کے بعد بہت ٹوٹ گیا تھا، عامر خان

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے گانے ’پھر نہ ایسی رات آئے گی‘ کے لانچ کے دوران اپنی پہلی محبت کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی محبت کے اچانک دور ہو جانے کا غم ان کے لئے ناقابل برداشت تھا، تاہم اس کے بعد انہیں طاقت ملی اور انہوں نے کامیابی حاصل کی۔کچھ نوجوان بھارتی تخلیق کاروں کے ساتھ لائیو گفتگو کے دوران عامر خان نے بتایا کہ ’’یہ وہ وقت تھا جب میں ٹینس کھیلتا تھا۔ وہ بھی میرے ساتھ ایک کلب میں تھیں اور ایک دن مجھے معلوم چلا کہ ان کی موت واقع ہو گئی۔ میں بہت ٹوٹ گیا تھا۔ اس دوران بس ایک ہی چیز اچھی ہوئی کہ میں بہترین ٹینس کھلاڑی بن گیا۔ بعد میں کچھ سال کے بعد میں ریاست کی سطح پرچیمپین شپ میں کھیلا اور اسٹیت لیول چیمپین بنا۔گانے کی لانچنگ کے دوران عامر خان نے پہلی محبت کے حوالہ سے بتایا کہ ان کے جانے کے بعد وہ کس قدر ٹوٹ گئے تھے اور ان پر وحشت طاری ہو گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی محبت ہمیشہ اپ کا کوئی قریبی دوست ہوتا ہے۔ عامر خان پروڈکشنز، کرن راؤ اور وائے کام18اسٹوڈیو کی پیش کش ’لال سنگھ چڈھا‘ میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور چیتنیہ اکینینی بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

دل لگی سے مزید