کراچی (ٹی وی رپورٹ) ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ایاز امیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ہر لحاظ سے ان کی معاونت کیلئے حاضر ہوں، حمزہ شہباز کے نام کے ساتھ اس وقت وزیراعلیٰ نہیں لکھا جاسکتا، سپریم کورٹ کا اختیار نہیں کہ کسی کو بیٹھے بٹھائے وزیراعلیٰ یا وزیراعظم بنادے، 16اپریل کو حمزہ شہباز کے ووٹوں سے 25ووٹ مسترد ہوجاتے تو وہ وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا تھا، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ کیلئے 186ووٹوں کی سادہ اکثریت حاصل نہیں کرسکا تھا، سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق حمزہ شہباز کو ملنے والے پی ٹی آئی کے 25منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہیں کیے جائیں گے، منحرف اراکین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔