• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمبرانی روڈ کی توسیع سے متعلق منصوبہ واضح کیا جائے ،مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ

کوئٹہ( پ ر)مرکزی ترجمان مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن میرمحمودخان بادینی،میر اسماعیل شاہوانی محمد صدیق بادینی محمداسحاق بادینی غلام سرورشاہوانی عطا اللہ شاہوانی ودیگرنے قمبرانی روڈسے منسلک زمینداروں اور دکانداروں کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو سے مطالبہ کیا کہ قمبرانی روڈ،کمالو بڑو ایریا سے روڈکی تعمیر و مرمت کے نام پر جو منصوبہ بنایا جارہاہے وخوش آئند ہے تاہم یہ ضروری ہے کہ تعمیر کےلیے تھوڑ پھوڑ سے پہلے ہی تعمیراتی منصوبہ واضح کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت مرمت کے نام پر یاکسی کی خوشنودی کی بجائے سریاب روڈ کی طرح اس اہم شاہراہ کی توسیع کے لیے ابھی سے جامع منصوبہ کے تحت پراجیکٹ بنیاد پر اورجدید طرز پر تعمیر کیلئے اپنی پالیسی واضح کریں۔ جدید دور میں بھی اس روڈ پر سیوریج کا کوئی نظام نہیں اور نہ ہی اسٹریٹ لائٹس کی طرف کوئی توجہ دی گئی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس روڈ کو کم از کم اتنی توسیع دی جائے جتنی وسعت بی بی زیارت سےقمبرانی روڈ کولنک کرنے والی شاہراہِ کودی گئی ہےکیونکہ یہ شاہراہ کوئٹہ شہر اور گردونواح کے اکثریتی علاقوں کو ہزارگنجی کمپلیکس بلکہ اکثریتی بلوچستان سےلنک کرنے کیلئے مستقبل قریب میں مزیداہم کردار ادا کرے گا۔
کوئٹہ سے مزید