چین میں آج شدید طوفانی بارشیں ہوئی ہیں، ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے گوانگ ڈونگ میں ریکارڈ توڑ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گوانگ ڈونگ کے شہر ماؤمنگ میں آج طوفانی بارشیں ہوئیں، کہا جارہا ہے کہ طوفان درمیانے درجے کا ہے لیکن اس کی وجہ سے ریکارڈ توڑ بارشیں ہوں گی۔
ہینان صوبے میں ریلوے سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ کئی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں۔
حالیہ ہفتوں کے دوران چین میں ہونے والی بارشوں سے تعمیرات کو نقصان پہنچا اور تقریباً 10 لاکھ افراد کی زندگیاں متاثر ہوئیں، ملک میں اگست تک شدید بارشیں اور سیلاب کا بھی امکان ہے۔