محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اب آندھی کا امکان نہیں، شہر میں آج ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
کراچی میں بارش اور تیز آندھی سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سردار سرفراز نے کہا کہ مشرقی سندھ میں مون سون سسٹم کا کچھ حصہ زمین پر اور کچھ سمندر میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سسٹم کو خلیج بنگال سے وہ سپورٹ نہیں مل رہی، جس کی اُمید تھی، اس لیے کراچی میں اب آندھی کا امکان نہیں۔
چیف میٹرو لوجسٹ نے مزید کہا کہ کل تیز بارش سے متعلق موسمیاتی جائزے کے بعد مزید پیشگوئی کی جائے گی۔