• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ میں فائر واچ ٹاور نے کام شروع کر دیا

فوئل فوٹو
فوئل فوٹو

جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات پر نظر رکھنے کیلئے ہزارہ میں فائر واچ ٹاور نے کام شروع کر دیا۔

ترجمان محکمۂ جنگلات کا کہنا ہے کہ واچ ٹاور کا مقصد جنگل میں آگ بھڑکنے کے واقعات سے خبردار رکھنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ واچ ٹاور سے آگ بجھانے والی ٹیم اور دیگر عملے کے کام کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

محکمہ جنگلات کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ واچ ٹاور سے سرکاری زمین کی تجاوزات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

واچ ٹاور سے اسمگل کی جانے والی لکڑی کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی، واچ ٹاور خانپور اور ٹیکسلا میں 1234 ایکڑ جنگل میں آگ لگنے سے خبردار کرے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید