• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کی اہلیہ نے میشا شفیع کیس پر خاموشی توڑ دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے اُن کے شوہر پر لگائے گئے ہراساں کرنے کے الزامات پر بات کی ہے۔

کئی قانونی لڑائیوں اور ہتک عزت کے مقدمات کے بعد علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی نے بالآخر اس معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں عائشہ فضلی نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں اُنہوں نے صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیے۔

اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے ان سے میشا شفیع کیس کے بارے میں پوچھا کہ کیا آپ یقین رکھتی ہیں کہ علی ظفر ہراساں کرنے کے معاملے میں بے قصور ہیں؟ کیونکہ بیوی کے علاوہ مرد کے حوالے سے بہتر فیصلہ کوئی نہیں کر سکتا۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر کی اہلیہ نے کہا کہ بلکل! جب بلیک میلنگ شروع ہوئی تو میں وہاں موجود تھی اور دیکھا کہ سارا معاملہ کیسے نکلا اور کون اس میں ملوث تھا، بہت کچھ ہے جس کا ہم نے پردہ فاش کیا۔

واضح رہے کہ 2018 میں میشا شفیع نے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار علی ظفر نے انہیں متعدد مواقع پر ہراساں کیا، علی ظفر نے بدلے میں گلوکارہ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید