• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو، فائل
فوٹو، فائل

معروف پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

ارسلان نصیر نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان سے بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’عمران خان صاحب سے ملاقات بہت زبردست رہی‘۔

اداکار کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ارسلان نصیر کی عمران خان کے ساتھ لی گئی ایک یاد گار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جو کہ 2014 میں لی گئی تھی۔

اداکار کی یہ یادگار تصویر ان کے ایک دوست کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی۔

اس تصویر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں کہ ارسلان نصیر کی عمران خان سے 2014 میں ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید