قومی ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت کھلاڑیوں نے نوکریاں دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ فوکس تو کھیل پر ہی ہے، لیکن روزگار کی فکر ختم ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں کھلاڑیوں کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تنخواہیں جتنی ہوں گی، اسپورٹس کو اتنا زیادہ فائدہ ہو گا۔
اظفر یعقوب نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کو بحال کیا جائے۔
ہاکی کے کھلاڑی عماد بٹ نے کہا کہ کھلاڑی بہت زیادہ پریشان ہیں، لیکن تاحال ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کا فیصلہ نہیں ہوا۔