• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مغوی خاتون کا 20 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا


لاہور پولیس 20 دن پہلے مبینہ طور پر اغوا کی گئی خاتون کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگا سکی۔

خاتون کے شوہر نوید نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کی بیوی 20 دن پہلے گھر سے کام کرنے مقامی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی گئی، پھر واپس نہیں آئی۔

نوید کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈیفنس سی پولیس نےاغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، اس نے اعلیٰ پولیس حکام سے بھی رابطہ کیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

 نوید نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیوی کو جلد بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید