• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا پی ٹی آئی اہلکار کے ڈونلڈ لُو سے رابطے پر بات سے گریز

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اوور سیز عبداللّٰہ ریار کے ڈونلڈ لُو کے ساتھ مبینہ رابطے کے بارے میں بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

میڈیا کی جانب سے رابطہ کرنے پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نجی سفارتی ملاقاتوں پر تبصرہ نہیں کرتے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری اوور سیز چیپٹر ڈاکٹر عبداللّٰہ ریار نے مبینہ طور پر نائب امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ لُو سے رابطہ کر کے کہا تھا کہ ماضی بُھلائیں اور آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا تھا کہ تحریک انصاف نے امریکی سفارت کار ڈونلڈ لُو سے معافی مانگ لی ہے، ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی کے شواہد سامنے آچکے ہیں، پاکستان میں امریکا کے خلاف نعرے لگانے والا امریکا کے پیر پکڑ رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ لُو وہی نائب امریکی وزیر خارجہ ہیں جن پر عمران خان پاکستان کو دھمکی دینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید