• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں پیر کو 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1807ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 300روپے کی کمی سے ایک تولہ سونا1 لاکھ 41 ہزار400روپے جبکہ 257روپے کی کمی سے دس گرام سونا1لاکھ 21 ہزار 228 روپے کا ہو گیا۔ فی تولہ چاندی کے دام بغیر کمی وبیشی کے1520روپے پر برقرار رہے۔