• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل 33 ملتان کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

 ملتان (سٹاف رپورٹر)الیکشن ٹریبونل ملتان نے چیئرمین اور وائس چیئرمین یونین کونسل 33 ملتان کو نااہل قرار دینے  کی درخواست خارج کرنے کا حکم دیا ہے فاضل عدالت میں یونین کونسل 33 ملتان سے ناکام امیدوار پی ٹی آئی سید مقبول بخاری نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی کہ اس حلقہ سے آزاد امیدوار چیئرمین اعجاز فخر اور وائس چیئرمین ملک محمد نواز کمبوہ کو کامیاب قرار دیاگیا ہے جبکہ وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے اور انھوں نے حقائق بھی چھپائے تھے جس پر انہیں نااہل قراردیاجائے فاضل عدالت نے مقدمہ کی سماعت اور ریکارڈ سے الزماات ثابت نہ ہونے پر درخواست خارج کرنےکا حکم دیا ہے ۔   
تازہ ترین