• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہر ’ناخوش شادیوں‘ کی وجہ ہیں، سمانتھا رُتھ پرابھو

اممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ سمانتھا رُتھ پرابھو نے کرن جوہر کو ناخوش شادیوں کی وجہ کہہ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کا آغاز جلد ہونے جارہا ہے۔مزاح اور نجی زندگیوں سے متعلق گفتگو سے بھرپور اس شو میں اکشے کمار، سارہ علی خان، شاہد کپور سمیت دیگر اسٹارز بطور مہمان شریک ہوں گے۔اس شو کے پرومو کے حوالے سے اداکارہ سمانتھا رُتھ پرابھو کا کہنا ہے کہ کرن جوہر ’ناخوش شادیوں‘ کی وجہ ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کرن جوہر زندگیوں کو ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی طرح دکھاتے ہیں، لیکن اصل میں یہ ’کے جی ایف‘ کی طرح ہوتی ہیں۔یہ بات کہہ کر نہ صرف خود سمانتھا بلکہ ان کے سامنے بیٹھے کرن جوہر بھی زور دار قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔واضح رہے کہ سمانتھا نے 2017 میں جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے اداکار ناگا چیتنیا سے شادی کی تھی جبکہ دونوں میں 2021 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

دل لگی سے مزید