• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنسرٹ دو ماہ تک منسوخ ہونے پر افسردہ ہوں، ایڈیل

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف برطانوی گلوکارہ ایڈیل نے کہا کہ وہ مجوزہ کنسرٹ دو ماہ تک منسوخ ہونے پر افسردہ ہیں اور بند رہیں۔ایڈیل نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ‘مجھے اپنے مداحوں کو مایوس کرنا برا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت شدت سے محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے مداحوں کو مایوس کیا ہے۔ ایڈیل نے کہا کہ میں نے سوچا کہ شاید میں یہ کر سکتی ہوں، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ میں اپنے فیصلے پر قائم نہیں رہ سکی۔انہوں نے کہا کہ شاید کسی فنکار نے ایسا نہ کیا ہو جو میں نے پہلے کیا تھا اس لیے مجھے اس پر بہت افسوس ہے۔ایڈیل نے رواں سال جنوری میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہیں کنسرٹ منسوخ کرنا پڑ رہا ہے۔ گلوکار کی ٹیم کے آدھے ارکان کورونا وائرس کا شکار ہو چکے تھے اور کنسرٹ کی تیاریاں مکمل نہیں ہو سکیں۔

دل لگی سے مزید