• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کا غیرقانونی اشتہاراتی بورڈز کے خلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے ملتان سید شفقت رضا کی ہدایات پر غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن،مارکیٹنگ برانچ نے شہر کے مختلف علاقوں سے متعدد بورڈز قبضہ میں لے لیئے ہیں۔آپریشن کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ نے کی انھوں نے کہا کہ بغیر اجازت،غیر قانونی بورڈز اور خستہ حال بورڈ ز کو برداشت نہیں کریں گے۔قواعد و ضوابط کے مطابق بورڈز کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا آپریشن بلا تفریق مستقبل میں بھی جاری رہے گا انسانی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔
ملتان سے مزید