سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز کے ذریعے حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے چھوٹے ڈرونز استعمال کرتے ہوئے حملے کی کوشش کی تھی۔
پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو فضا میں ہی مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور صورتِ حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔