صدرِ مملکت عارف علوی نے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر کی جانب سے ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی، گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کو بلوچستان ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
صدرِ مملکت کی جانب سے ان تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی گئی ہے۔