خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے زیرِ اہتمام لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
شبقدر میں ہونے والے احتجاج میں ایم این اے ملک انور تاج سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان شریک ہوئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما الیاس خان نے کہا کہ شبقدر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
الیاس خان نے مطالبہ کیا کہ ہمیں تمام فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ کا شیڈول دیا جائے۔