ملکی زر مبادلہ ذخائر 30 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں 45 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زر مبادلہ ذخائر 30 جون کو 15 ارب 74 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے مطابق اس کے زر مبادلہ ذخائر 49.27 کروڑ ڈالر کم ہو کر 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 95 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 92 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔