• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ہوئی، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں 94.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اولڈ ائیرپورٹ میں 54 ملی میٹر، فیصل بیس میں 46 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ پر 27.6 ملی میٹر، قائد آباد میں 25.5 ملی میٹر، ناظم آباد میں 19.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گڈاپ 13.6 ملی میٹر، ڈی ایچ اے 10.5 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن 8.9 ملی میٹر، کیماڑی اور مسرور بیس میں 8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

سرجانی میں 7 ملی میٹر، گلشن معمار میں 6.6 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 5.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں سب سے کم بارش اورنگی ٹاؤن میں 5.1 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید