وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان اور بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کو کسی نے اخلاقیات نہیں سکھائیں، عمران خان اور بلاول کی حالیہ تقاریر سے کافی مایوسی ہوئی ہے ۔ دو نوںسیاسی رہنما ذاتی حملے کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ بلاول ابھی بچہ ہے ، بلاول کے بڑوں کے پاس بھی اخلاقیات کی کمی ہے۔ انہوں نے خود اخلاقیات نہیں سیکھی تو وہ بلاول کو کیا سکھائیں گے۔
اس موقع پر چودھری نثار نے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’کیا روزانہ بیان بازی لازمی ہے؟‘ اور وہ بھی ایک وزیراعظم سے متعلق جو آپریشن تھیٹر میں ہیں ، اس وقت کچھ تو سیاسی سنجیدگی کا مظاہرہ ہونا چاہیے تھا۔
وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا کہ انہیں عمران خان اور بلاول کی حالیہ تقاریر سے کافی مایوسی ہوئی ہے۔ یہ پاکستان کے عوام کو کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ سیاست میں سب کچھ جائز ہے؟ پوری قوم اپنے وزیراعظم کیلئے دعائیں کررہی ہے اور دو سیاستدان ذاتی حملے کررہے ہیں۔