• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: عائشہ راجپوت

ملبوسات: Jaan London

آرایش: بیلا ڈونا لاؤنج بائے رابعہ بی

کوآرڈی نیشن:عابد بیگ

عکّاسی:ایم۔کاشف

لے آؤٹ: نوید رشید

ہمارے یہاں عمومی طور پرشادی بیاہ کی تاریخیں طے کرتے ہوئے عیدین کے بعد کے ایّام کو فوقیت دی جاتی ہے،تاکہ نہ صرف عید کا لُطف دوبالا ہوجائے، بلکہ بعد از عید ایک بار پھر ہر سُو خوشیوں، مسرتوں کے شگوفے پُھوٹیں اور خصوصاً لڑکیوں، بالیوں کی تو عید کے بعد پھر عید ہوجائے کہ انہیں ایک بار پھر جی بَھر آرایش و زیبایش، بناؤ سنگھار کا موقع جو مل جاتا ہے۔ تو لیجیے،ایسے ہی مواقع کے لیے آج ہم نے اپنی بزم کچھ حسین ودِل کش اور جدید انداز پیراہن سے مرصّع کی ہے۔

ذرا دیکھیے، سفید رنگ ٹراؤزر کے ساتھ شیفون جارجٹ کی قمیص کیسی پیاری لگ رہی ہے۔ ٹراؤزر کے باٹم اور قمیص پر دھاگے، موتی کا کام خُوب کِھل رہا ہے، تو آسمانی رنگ ایمبرائڈرڈ پیراہن کی شان بھی نرالی ہے۔ پھر اسکن رنگ پیراہن کی دِل کشی جوبن پر ہے کہ سیلف پرنٹڈ بنارسی ٹراؤزر کے ساتھ کام دار قمیص ہے، تو اسکن اور سُرخ رنگ کے امتزاج میں دوپٹے کا انتخاب بھی خُوب ہے۔

اسی طرح زرد رنگ پیراہن کی جدّت و ندرت کے بھی کیاکہنے کہ پلین ٹراؤزر کے ساتھ انتہائی خُوب صُورت کام دار قمیص اور کنٹراسٹ میں فون رنگ میسوری دوپٹا بے حد جچ رہا ہے۔ جب کہ سُرخ و زرد کے حسین امتزاج میں شرارے، چولی پر بَھرا بَھرا کام بھی نہایت حسین معلوم ہورہا ہے، تو سُرمئی مائل چاندی رنگ بنارسی شرارے، چولی کی دِل کشی و رعنائی بھی اپنی مثال آپ ہے۔