• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے ایل این جی میں 650 ارب کی چوری کی، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مالی سہولت کاروں پر ایل این جی میں 650 ارب کی چوری کا الزام لگایا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی انتخابی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان کی بنیادی تربیت جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان کو غریبوں کے گھر گرا کر اپنا محل ریگولرائز کراتے ہوئے شرم کیوں نہیں آئی؟

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ عوام سے 200 ارب ڈالر واپس لانے کا وعدہ کرنے والے نے ملک کو 22 ہزار ارب کا مقروض کردیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے ایل این جی میں 650 ارب کی چوری کی۔

پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ملک کو بچانے کی خاطر تمہیں اقتدار سے نکالا۔

قومی خبریں سے مزید