کراچی (اسد ابن حسن) کراچی اور نوابشاہ ایرپورٹس پر سی اے اے کی تنصیبات کو حالیہ طوفانی بارشوں سے نقصان ہوا ہے-
تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارش سے کراچی ایرپورٹ کے رن وے 25 آر کی لائٹس خراب ہو گئی ہیں- رن وے کی لائٹس بارشوں کے دوران شارٹ سرکٹ ہوئیں-
تاحال رن وے 25 آر کی لائٹس کی خرابی دور نہ کی جاسکی ہے- بارش سے پسنجر بورڈنگ برج کو بھی کو نقصان پہنچا ہے-
طوفانی بارشوں کے دوران تیز ہواؤں سے کراچی ایرپورٹ کے پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کو بھی شدید نقصان ہوا-
پسنجر بورڈنگ برج نمبر 16 کی عدم دستیابی اور رن وے 25 آر کی لائٹس خرابی سے متعلق تمام ایرلاینز کو سی اے اے ےنوٹم کے زریعے آگاہ کردیا ہے-
سول ایوی ایشن کے ترجمان نے کراچی ایئر پورٹ کے ایک رن وے کی لا یٹون کے خراب ہونے کی تردید کی ہے۔