• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بارے میں صبا قمر بہت بُرا بھلا کہتی ہیں: میرا کا انکشاف

لالی ووڈ اداکارہ میرا نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ تنازعات کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے عید کے خصوصی پروگرام میں بطور خصوصی مہمان شرکت کی جو ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔

شو کے دوران سامعین میں موجود ایک مداح نے اداکارہ میرا سے صبا قمر کے ساتھ ان کی دوستی کے بارے میں سوال کیا۔

میرا نے انکشاف کیا کہ صبا قمر پہلے دن سے ہی نہیں چاہتیں کہ میں شوبز میں کام کروں یا پھر کسی پراجیکٹ میں نظر آؤں۔

اُنہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے لوگ جو صبا قمر کے دوست بھی ہیں، اُنہوں نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مجھے پسند نہیں کرتیں اور پروڈیوسرز سے کہتی ہیں کہ وہ مجھے کاسٹ نہ کریں۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ ہم نے ایک ساتھ ایک ڈرامہ سیریل ’میں ستارہ‘ میں کام کیا جو ایک خوش گوار تجربہ تھا اور مجھے بھارت سے ہمارے کام کی تعریف کی کالز بھی موصول ہوئی تھیں۔

جب شو کے میزبان نے اداکارہ میرا سے پوچھا کہ کیا صبا قمر سے متعلق یہ محض ایک غلط فہمی تھی تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں! ان کے قریبی لوگوں نے ہمیشہ مجھے یہ بتایا ہے اور یہ غلط نہیں ہو سکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید