حیدرآباد میں بلال کاکا قتل کیس میں نامزد ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔
حیدرآباد میں 12جولائی کو ہوٹل پر جھگڑے کے دوران نوجوان بلال کاکا کو قتل کیا گیا تھا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد واقعے کا مقدمہ 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، صوبے بھر میں معمول کے مطابق کاروبار جاری ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان دھرنے سے گریز کریں۔