پشاور میں پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم بختور خان نے بیٹی کی مرضی کے بغیر اس کی منگنی کروائی تھی، وہ رشتے سے ناخوش تھی۔
پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے مقتولہ کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پشاور کے مضافاتی علاقہ متنی میں پسند کی شادی کی خواہش پر باپ نے 17 سالہ بیٹی مریم کو گھر میں قتل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بختور نامی شخص نے اپنی بیٹی کو پسند کی شادی کی خواہش پر والدہ کے سامنے قتل کیا۔
بختور خان نے کچھ دن قبل اپنی بیٹی مریم کی منگنی زبردستی سیدا خان نامی شخص سے کروائی تھی، بیٹی رشتے سے ناخوش تھی اور نعمان نامی شخص سے شادی کرنا چاہتی تھی۔