• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بین الاقوامی باکسنگ مقابلے ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہونے پر فخر ہے، ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، تھر کے حوالے سے وڈیو دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، پروفیشنل فائٹ کرا کے رقم تھر میں صاف پانی کیلئے وقف کی جائے گی ، پاکستان میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، عامر خان ٹرسٹ باکسنگ کلچر کو سپورٹ اور پاکستان میں بین الاقوامی ایونٹس کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد انگلینڈ کے باکسر عامر خان نے بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کراچی میں دو جون کو اپنے بھائی ہارون، ہیری کنگ خان سمیت سات عالمی شہرت یافتہ باکسرز کے درمیان باکسنگ کے مقابلے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حسیب اے گردیزی، نوید اصغر، جی ایم جمالی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ چیریٹی ایونٹ میں بین الاقوامی باکسرز کے دورے کو برٹش اینڈ آئرش باکسنگ اتھارٹی نے بھی سپورٹ کیا ہے۔ فائٹ میں سات انٹرنیشنل باکسر تاصف خان، گلاغر ڈیل، جوڈی میکل، اسٹورٹ میڈکس، فرانسس پیٹر ڈگلس کروس، ہارون خان اور فل ٹاؤن لی شرکت کریں گے۔ عامر خان کی یادگار اشیا اور تحائف بھی نیلام کیے جائینگے۔ فائٹ نائٹ کی میزیں فی کس ڈیڑھ لاکھ میں فروخت کی جائیں گی اور تمام آمدنی عامر خان ٹرسٹ کے توسط سے تھر میں کنوؤں کی تعمیر کیلئے استعمال کی جائے گی۔ عامر خان نے کہا کہ ہمارا کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل باکسنگ کو لانا اور عالمی معیار کی باکسنگ کی ترویج ہے۔ عامر خان فاؤنڈیشن دنیا بھر میں کام کر رہی ہے۔دریں عامر خان کی قیادت میںچھ رکنی وفد نےآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سےسینٹرل پولیس آفس میںملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو میں آئی جی سندھ نے انہیںتجویز دی کہ تھرپارکر کے پسماندہ علاقوں میںآنکھوں کے امراض کے علاج کے لیئے موبائل شفاخانہ کے انتظامات کئے جائیں۔ عامر نے کہا کہ جلد ہی تھرپارکر میں بھی سماجی و فلاحی بلکہ صحت مند کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جائینگی۔
تازہ ترین