کراچی (این این آئی) پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک بینڈ اسٹرنگز کے سابق ممبر بلال مقصود نے وزیر اعظم بننے پر کیے جانے والا پہلے اقدام سے متعلق اظہارِ خیال کیا ہے۔بلال مقصود نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں میزبان نے بلال مقصود سے سوال کیا کہ فرض کریں آپ وزیر اعظم بن چکے ہیں، شروع میں کون سے دو اقدام کریں گے؟۔گلوکار نے جواب دیا کہ ʼمیں ایک ہی اقدام کروں گا، پاکستان کا نام امریکا رکھ دوں گا پھر سب ٹھیک ہوجائے گا۔بلال مقصود کا یہ دلچسپ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین مزے مزے کے تبصرے کر رہے ہیں جب کہ گلوکار کی حاضر دماغی کو بھی خوب سراہ رہے ہیں۔